پنجاب کے مزید 5 ڈویژنوں میں سکول بند

0
72

پنجاب حکومت نے سموگ سے متاثرہ صوبے کے مزید 5 ڈویژنوں میں اسکول بند کردیئے ہیں جب کہ نجی ٹیوشن سینٹرز بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

سموگ کے باعث پنجاب کے مزید 5 ڈویژنوں میں بارہویں جماعت تک کے تمام سکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سموگ کے باعث سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور ،راولپنڈی ڈویژن میں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ٹیویشن مراکز بھی بند رہیں گے۔

Leave a reply