8

پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد

(ہاٹ لائن)پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک کنگرہ سےبھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا وزن 18 پاؤنڈ ہے اور یہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پرپہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔کچھ روز قبل ظفروال کے نواحی گاؤں کے قریب نالہ ڈیک میں بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں