پنجاب کے تعلیمی بورڈز کو دھچکا 116

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کو دھچکا

ہاٹ لائن:تعلیمی بورڈز کو امتحانات میں عملہ کی کمی کا سامنا،معاوضہ کم ہونےکی وجہ سے اساتذہ کا ڈیوٹیوں سے انکار، اساتذہ نے امتحانی ڈیوٹیوں کے لئےمعاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔ تعلیمی بورڈز امتحانات میں عملے کی کمی کی وجوہات سامنے آگئیں۔پنجاب کے متعددبورڈزکو نہم دہم امتحانات میں سپروائزری سٹاف کی کمی کاسامنارہا۔معاوضے کی کمی کے باعث اساتذہ بطور نگران امتحانی عملہ ڈیوٹی کرنے سے گریزاں ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ انتہائی قلیل معاوضے کےباعث آمدورفت میں مشکلات کاسامناہوتا۔اساتذہ نے پی پی ایس سی کی طرزپرامتحانی عملہ کامعاوضہ ڈبل کرنےکامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں