پنجاب کی جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے

0
69

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے کی تمام جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا، 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے، جیلوں کو 100% محفوظ بنانے سے متعلق یہ فیصلہ پنجاب کے سیکریٹری داخلہ نور الامین کی زیرِصدارت جیل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، 4500 جدید کیمروں سے جیلوں کے اندر کا ایک ایک انچ کا رقبہ کور ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس، دفاتر، کچن، لائبریری، سیکیورٹی وال، جیمرز ایریا، اسپتال اور تمام راستوں کی نگرانی کی جائے گی، نگرانی کا جدید ترین نظام مصنوعی ذہانت کا حامل ہوگا، جیلوں کے اندر ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے گی، تمام جیلوں، آئی۔ جی جیل خانہ جات کے دفاتر اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم ہوں گے، سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی۔جی جیل خانہ جات پنجاب، ایڈیشنل سیکریٹری پریزن اور دیگر سینیر افسران نے بھی شرکت کی۔

Leave a reply