پنجاب پولیس کی لاعلمی
ہاٹ لائن نیوز: آج لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت میں پنجاب پولیس نے رپورٹ پیش کی ،
پولیس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ فرخ حبیب کو پنجاب پولیس نے گرفتار نہیں کیا فرخ حبیب پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فرخ حبیب پر نو مئی سمیت 13 مقدمات درج ہیں ۔جبکہ ایک مقدمہ میں فرخ حبیب اشتہاری ہیں ۔
عدالت نے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹادی ۔
لاہور ہائیکورٹ جسٹس شکیل احمد نے نبیل ارشد کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کے بھائی نے اُن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے ۔