پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑی ڈیمانڈ 52

پنجاب پولیس کی حکومت سے بڑی ڈیمانڈ

پولیس نےحکومت سے 1لاکھ 70ہزار سے زائد کی فورس کیلئے 158ارب کے فنڈز مانگ لئے۔ اور رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پولیس کو128 ارب کے فنڈز جاری کئے گئے تھے،جبکہ پنجاب پولیس نے بڑے بجٹ کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ اور تمام اضلاع، یونٹس کی ڈیمانڈ کے بعد پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال 2022/2023 کیلئے158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔
1لاکھ 70 ہزار سے زائد کی فورس کی تنخواہوں، اخراجات، سامان کی خریداری، پٹرول سمیت دیگر اخراجات کیلئے رواں مالی سال سے8 ارب اضافی بجٹ مانگا گیا ہے۔جوکہ اگلے بجٹ کیلئے پنجاب پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ 84فیصد، پیٹرول 6فیصد جبکہ بقیہ 10فیصد سے خریداری، سکیورٹی اخراجات سمیت دیگر مدات میں مانگے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے رواں مالی سال کیلئے 150 ارب مانگے، جبکہ حکومت نے 128 ارب کے فنڈز جاری کئے تھے۔ اگلے مالی سال کیلئے کتنے فنڈز جاری ہونگے فیصلہ حکومت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں