پنجاب پولیس کاسیکیورٹی پلان محکمہ داخلہ کو ارسال

0
161

ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات 2024 کے حوالے سے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دے کر محکمہ داخلہ کو بجھوادیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس 140,000 اہلکار فراہم کرے گی جبکہ باقی 125,000 میں رینجرز، فوج اور رضاکار شامل ہوں گے۔

حکام نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں اے پلس، اے، بی اور سی شامل ہیں جبکہ ہر حلقے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کے طور پر 200 سے 300 اہلکار اسٹینڈ بائی پر ہوں گے۔ .

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی آفس میں سیکیورٹی کے لیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، سیکیورٹی پلان اور اہلکاروں کی ڈیمانڈ پر دوبارہ منصوبہ بندی کرکے محکمہ داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply