ہاٹ لائن نیوز :ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہےکہ رواں سال یکم جنوری سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 995 ملزمان گرفتارکیا، بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 73 ہزار 515 مقدمات درج ، بجلی چوری کے 48056 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے اس کے علاؤہ 6632 قانون شکنوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21483 بجلی چور گرفتار، 21911 مقدمات درج، لاہور میں 6553 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔
۔