7

پنجاب میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز طلب کرلی

لاہور: پنجاب کے 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کوطلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو اس سلسلے میں مراسلہ تحریر کردیاگیاہے۔صوبے کے 6 اضلاع این اے 157ملتان ،پی پی 139شیخوپورہ ،اور پی پی 241بہاولنگر میں 11ستمبر کوالیکشن ہوں گے جب کہ این اے 108فیصل آباد اوراین اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابت 25ستمبر کوہوں گے ۔ علاوہ ازیں پی پی 209خانیوال میں ضمنی انتخاب 2اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کویقینی بنایاجارہا ہے ۔رینجرز ضمنی الیکشن والے علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پیٹرولنگ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں