پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ 70

پنجاب میں دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ

صوبہ سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے اور گزشتہ رات پولیس اہلکار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

حکم نامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کو 30روز کے لیے نافد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں