27

پنجاب میں اس وقت آئینی بحران ہے

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت آئینی بحران ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ اس وقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی ،غیر آئینی ہے آئین کو نظر انداز کیا گیا اور بعد میں عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں کوئی آئینی ترمیم کے لیے ہاؤس پورا نہیں، واحد حل عام انتخابات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں