22

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر اور جہاز کے اخراجات بڑھ گئے

ہاٹ لائن: پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اور جہاز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت کی نسبت ہیلی کاپٹر اور جہاز کے سالانہ اخراجات میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا، ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ایک سال کے سالانہ اخراجات پر 21 کروڑ 48 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے، ہیلی کاپٹر کے سالانہ اخراجات کے لیے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ ائیر کرافٹ کے لیے 8 کروڑ98 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں