پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن شروع

0
175

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلیے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کی پوری انتظامیہ ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار، ڈی سی فیصل آباد عبداللہ نیئر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی سرگودھا کیپٹن اورنگزیب اور لیہ کے ڈی سی علی اکبر بھنڈر نے بس سٹینڈز پر چھاپے مارے۔

ڈی سیز نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو چیک کیا اور سواریوں سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔

Leave a reply