20

پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات کو جلد بند کرنے کا فیصلہ

بجلی کی بچت کے لیے پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کے تقش قدم پر چل پڑی ہے۔ پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد بجلی بچت میں پنجاب حکومت نے بھی مارکیٹس رات کو جلد بندکرنے کا فیصلہ کیا،پہلے مرحلے میں یہ بندش دو ماہ تک قائم رہے گی۔اگست کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ریسٹورنٹس کے حوالے سے بھی اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور کی 63 مارکیٹس کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے, ایک اندازے کے مطابق رات کے اوقات میں 361 میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق پیک آورز میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کی بات چل رہی ہے، وفاق کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔ بند ہونے والی مارکیٹس میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، میٹرو کیش اینڈ کیری، صدیق ٹریڈ سنٹر، سٹی ٹاور گلبرگ ،کلمہ ٹاور گلبرگ،،پیس مال گلبرگ اور پارک لین بند ہو گی.اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں