پنجاب بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

0
204

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (APPSA) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں امتحانات کم از کم ایک ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں شبیر احمد ہاشمی نے اپنے خط میں سموگ کے منفی اثرات اور طلباء پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنیکی درخواست کی تھی۔

تاہم پنجاب تعلیمی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات میں تاخیر نہیں ہوگی اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply