ایک دوسرے کو چور کہنے والے سارے اکٹھے ہو گئے؛ عمران خان 49

پنجاب بجٹ میں اپوزیشن کی قیادت کون کرے گا؟نام سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں سبطین خان کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔ تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے.تاہم گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں