پنجاب بار کی کال کو وکلاء نے مسترد کر دیا,ترجمان لاہور ہائیکورٹ

0
45

پنجاب بار کی ہڑتال کی کال کو وکلاء نے ایک مرتبہ پھر مسترد کرد یا۔
لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ، تمام بنچزاور صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل میں کسی بھی جگہ بھی ہڑتال کی کال پر عملدرآمد نہ ہوا اور عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔

امروز جمعرات 06 جون 2024 کو پنجاب کے پروفیشنل وکلاء نے پنجاب بار کونسل کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کو ایک دفعہ پھر برے طریقے سے ناکام بنایا اور پنجاب بھر میں ہڑتال کی اس کال پر کہیں بھی عملدرآمد نہ ہوا۔ وکلاء ہائی کورٹ سمیت صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں معمول کے مطابق پیش ہوتے رہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق آج بروز جمعرات مجموعی طور پر526مقدمات کے فیصلے ہوئے، جن میں سے پرنسپل سیٹ پر269 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بنچز ملتان میں 108 مقدمات، بہاولپورمیں 96 اور راولپنڈی بنچ پر53مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 ہزار536 نئے مقدمات دائر ہوئے اور 15ہزار311 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، جبکہ2 ہزار162متفرق درخواستیں نمٹائی گئیں،5ہزار589 مقدمات میں شہادتیں ریکارڈ کی گئیں اور2 ہزار547 مقدمات میں دیگر ضابطہ جات کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان نے محنت و جانفشانی سے اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دیئے۔۔۔(میڈیا سیل)

Leave a reply