پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 8ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتیں کنفرم، ملک ندیم عباس کی ضمانت خارج جبکہ عمر فاروق کی حاضری معاف کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل کی عدالت میں دس ایم پی ایز رضوان احمد، مہندر پال سنگھ، علی رضا،حافظ عمار یاسر، رانا شہبازاحمد، وارث عزیز، خیال احمدکاسترو، شجاعت نواز، عمرفاروق، ملک ندیم عباس، پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان، کوآرڈینیشن افسرعنایت ملک، عامر حبیب، سردار اکبر ناصر کی عبوری ضمانتوں کی سماعت ہوئی۔
