56

پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کا کیس اوپن کیس ہے، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کا کیس اوپن کیس ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کی نااہلی کا فیصلہ 18مئی تک کرنے کے آئینی پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کا کیس اوپن کیس ہے، ان ممبران اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل کی واضح خلاف ورزی کی ہے، اگر پنجاب کے منحرف ممبران اسمبلی کو بچانے کی کوشش کی گئی تو عوام کا آئین سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے پاکستان کی عوام کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں