21

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے متعلق بڑی خبر

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ،حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری رہی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا ،سپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کر نے پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔ اپوزیشن لیڈر سبطین خان کے مطابق تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں