95

پنجاب اسمبلی میں چپلیں چل گئیں۔۔ خواتین نے سینڈل نکال کر ہاتھوں میں پکڑیں اور۔

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک مسترد کی وہیں پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس بھی 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔
اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور کچھ خواتین نے اسمبلی میں چپلیں اٹھاکر ہلڑ بازی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں پنجاب اسمبلی میں موجود خواتین ارکان کو دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ ہاتھ میں چپل اٹھائے پالش کرنے کی نقل کررہی ہیں جب کہ ساتھ ہی ’چیری بلاسم ‘ کے نعرے لگا رہی ہیں۔ویڈیو میں دیگر خواتین کو بھی بینچ بجاکر چیری بلاسم کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں جلسے سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’چیری بلاسم ‘ کہہ کر پکارا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جتنا تم پالش کرتے ہو میں تمہارا نام چیری بلاسم رکھ دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں