پشاور : دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹوں سے حملہ کردیا

0
32

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

پولیس کیمطابق دہشت گردوں نے تھانے کی جانب 2 راکٹ فائر کیے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی پولیس کی بھاری نفری کیساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جو رات گئے تک جاری رہا۔

حملے کے حوالے سے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Leave a reply