پسوڑی کا جادو برٹنی اسپیئرز پر بھی چھاگیا 37

پسوڑی کا جادو برٹنی اسپیئرز پر بھی چھاگیا

پسوڑی کا جادو دنیا بھر میں چھایا ہوا ہے، بالی ووڈ کے بعد یہ جادو ہالی ووڈ تک بھی پہنچ گیا ہے۔معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پسوڑی کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، برٹنی اسپیرنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک منی کچن کی ویڈیو شئیر کی، جس میں کھلونے کے برتنوں میں ناشتہ بنتا دیکھا جا سکتا ہے۔
لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بیک گراؤنڈ میں پسوڑی کا گانا استعمال کیا گیا ہے، جب کہ پوسٹ میں گلوکارہ نے علی سیٹھی اور شائے گل کو کریڈٹ بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں