ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا ۔
بیٹی کا بیان سن کر والد کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو 1122 کو کمرہ عدالت بلالیا گیا ، والد کو غشی کے دورے پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جسٹس ملک شہزاد نے ولید احمد کی درخواست پر سماعت کی
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغواء کرلیا ہے ، عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے ۔
جب کہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ شادی ہوچکی ہے، شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ، عدالت نے خاتون کے بیان پر شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔