پسندکی ساڑھی نہ دلانے پر خاتون تھانے پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ساڑھی نہ دینے پر پولیس میں شکایت درج کرادی۔
یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون معمولی بات پر اپنے شوہر کے خلاف تھانے چلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 2022 میں ہوئی اور خاتون کا اپنے شوہر سے اپنی پسند کی ساڑھی نہ ملنے پر جھگڑا ہوا جو جلد ہی لڑائی میں بدل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ خاتون اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن گئی اور جھگڑے کے دوران شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جوڑے کو فیملی کونسلنگ کے لیے بھیجا، جہاں بیوی نے ساڑھی نہ دینے اور شوہر کی رات گئے فون کالز کی شکایت کی جس کے بعد انتظامیہ نے دونوں میں صلح کرائی اور شوہر بیوی کو ساڑھی دینے پر راضی ہو گیا اور جھگڑا ختم کر دیا۔