پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے آن آرائیول ویزہ کی سہولت دیدی گئی 59

پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے آن آرائیول ویزہ کی سہولت دیدی گئی

حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کیلئے افغانستان سے انخلاء کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری پر وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری دی ہے، وزارت داخلہ نے افغانستان سے پسماندہ افغان شہریوں کے انخلاء کے محفوظ راستے کے تیسرے مرحلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دیدی گئی، یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسر ہوگی جو پاکستان کے راستے دیگر ممالک جانے کے اہل ہوں گے۔ اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جن کو کسی تیسرے ملک نے اسپانسر کیا ہو، اس پالیسی کا اطلاق 60 دن کیلئے ہوگا، یہ پالیسی 8 جون سے 8 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں