51

پریکٹیکل کے دوران موبائل کے استعمال پر ایگزمینر کو معطل

ہاٹ لائن:ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن میں کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل کے دوران موبائل کے استعمال پر ایگزمینر کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل کے دوران موبائل کے استعمال پر ایگزمینر کو معطل کردیا گیا۔چیئرمین بورڈ پروفیسر مرزا حبیب نے ایگزمینر زاہد خان سے موبائل فون لے کر ضبط کرلیا۔چیئرمین پروفیسر معزا حبیب کیمطابق امتحانی عملہ کو کسی صورت موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،امتحانی قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں