16

پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی جھلک دکھا دی، تصویر وائرل

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز )بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فینز کے لیے بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔ تصویر میں مالتی کا آدھا چہرہ ٹوپے سے ڈھکا ہوا اور آدھا نظر آرہا ہے۔
پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر منظرعام پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین اسے لائیک کرچکے ہیں۔پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ کے گلوکار اور اداکار نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام مالتی میری چوپڑا جونس رکھا گیا ہے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مالتی کی شکل پریانکا کے بجائے اپنے والد نک جونس سے زیادہ ملتی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں