پرویز الہی کی فیملی عدالتوں میں خوار

0
106

ہاٹ لائن نیوز : لاہور اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہی اور دیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری کے معاملہ پر سابق وزیر اعلی پرویز کی بیوی قیصرہ الہی ٫ بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے قیصرہ الہی٫راسخ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی ۔

قیصرہ الہی٫راسخ الہی اور زاہرا الہی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ، سپیشل جج اینٹی کرپشن کے ڈیوٹی جج نے سماعت کی ۔

سابق وزیر اعلی پرویز کی بیوی قیصرہ الہی ٫ بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہیں ، عدالت نے اینٹی کرپشن کو ملزمان کو گرفتاری سے روک رکھا ہے ۔

وکلاء کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، پرویز الہی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔

ایف آئی آر کیمطابق پرویز الہی نےاپنی اراضی کوفائدہ پہنچانےکیلیے رنگ روڑایکٹینشن منصوبےکی منظوری دی ۔

Leave a reply