پرویز الہی کو مقدمہ میں ڈسچارج کیوں کیا؟ فیصلہ محفوظ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ۔
جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا ہے کہ عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ مجسٹریٹ یہ کرے اور یہ نا کرے ۔
پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ ریمانڈ دینے کا پابند تھا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن نے چوہدری پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ، مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق درست فیصلہ نہیں کیا لہذا عدالت مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔