اینٹی کرپشن عدالت لاہور
پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت
عدالت نے پرویز الہی کی حاضری آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی
عدالت نے کیس پر مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا
پرویز الہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
وکلاء کی جانب سے چودہری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی
اینٹی کرپشن عدالت کےڈیوٹی جج نےکیس پر سماعت کی
چوہدری پرویز الہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا
ڈاکٹرز نے پرویز الہی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے
پرویز الہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا میڈکل رپورٹ
پرویز الہی کو دل کی تکلیف بھی ہے وکلاء
عدالت نے اج پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا
محمد خان بھٹی کو حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا
دیگر بر ضمانت ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے
اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کررکھا ہے
اسمبلی میں بھرتی ہونے والے امیدوار بھی مقدمہ میں ملزمان ہیں
پرویز الہی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی پراسیکیوشن
تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کرکے من پسند افراد کو ملازمت دی گئیں پراسیکیوشن