پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا

0
36

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ککس بیک کے الزام پر نیب نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدخان بھٹی کو نیب لاہور کی ٹیم نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق محمدخان بھٹی پر 1 ارب روپے سے زائد رقم بطور ککس بیک لینے کا الزام عائد ہے، محمد خان بھٹی کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ۔

Leave a reply