پرویز الٰہی کی آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے اختلافات کی وجہ سامنے آگئی 101

پرویز الٰہی کی آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

ہاٹ لائن:اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی آئی جی اور چیف سیکرٹری سے اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اورچیف سیکرٹری کے معاملے پرپنجاب حکومت اوربیوروکریسی نے متفقہ فیصلہ کر لیا جس کے بعد دونوں افسران کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ ذرائع کےمطابق عثمان بزدار، پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمدخان بھٹی منحرف اراکین پر مقدمات چاہتے تھے، آئی جی پنجاب کو 20 منحرف اراکین اسمبلی پر مقدمات درج کرنے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی جی اور چیف سیکرٹری نے مقدمات سے انکار کردیا جس پر دونوں افسران کے تبادلے کی سمری وفاق کو بھجوائی گئی تھی۔اس سے قبل چودھری پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہاوس کا معاملہ ہے معافی مانگنا پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں