لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پر صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد وزیرقانون راجہ بشارت نےدعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے نمبر پورے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناراض اراکین بھی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں اور ان کی حمایت حاصل ہے، اس لیے چند ناراض اراکین جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے۔صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں، جلد مثبت پیشرفت ہوگی جب کہ (ن) لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔چوہدری ظہیر الدین کا بھی کہنا تھا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔
