
پرویز الٰہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوئی، اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی اور دیگر پیش ہوئے، پرویز الٰہی کے وکلا کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت ملزم کے پیش ہوئے بغیر بھی فرد جرم عائد کر سکتی ہے، وکلا پرویز الہی سے متعلق اگلی سماعت پر واضح مؤقف اختیار کریں، اس پر وکلا نے موقف اختیار کیا کہ مؤکل کو گھٹنے میں تکلیف ہے ڈاکٹروں نے مکمل طور پر بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کر دی ہے۔