پروازوں میں طویل تاخیر کی وارننگ
لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں مشکلات کی وجہ سے پروازوں میں طویل تاخیر کی وارننگ دے دی گئی ہے ۔
لوگن ایئر نےسوشل میڈیا پر ٹریفک کنٹرول سسٹم متاثر ہونےکی اطلاع دیتے ہوئے مسافروں کو بتایا ہے کہ سسٹم متاثر ہونے کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو گی۔
ایئرلائنز نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے پہلےویب سائٹ چیک کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
نیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل درپیش ہیں ، پروازوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے انکی تعداد محدود کی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔