پرتھ ٹیسٹ:کرکٹ فین کی وسیم اکرم کیساتھ بدتمیزی
ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کےدوران ایک کرکٹ مداح نے پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کیساتھ بدتمیزی کی، مداح نے آٹوگراف پر دستخط کرنے پر انہیں ہراساں کیا۔
پرتھ میں ایک مداح کیجانب سے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کیساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیاہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کےدرمیان پہلے ٹیسٹ کےموقع پر مداح نے آٹوگراف پر دستخط کرنےپر وسیم اکرم کو ہراساں کیا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
یہ واقعہ پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا، وسیم اکرم کو مداح کیجانب سے ہراساں کیے جانے کےبعد سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے تھے۔
واقعہ غیر نسلی نوعیت کا تھا تاہم اسکی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنیکا عندیہ دیاہے۔