69

پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے اور ہماری خلاف یہ کریک ڈاؤن حکومت پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خٓن نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میںکارکنان اور رہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھ ہمیں وہی کچھ دکھایاہےجس سے ہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتاہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف یہ کریک ڈاؤن کٹھ پتلیوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو روکا گیا نہ ہی ہم نے انکے کارکنان کیخلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں