پتھر کڑاہی کے بعد پیش خدمت ہے برف کے باربی کیو

1
159

نانچانگ: ( ہاٹ لائن نیوز) کچھ عرصہ قبل چین میں پتھروں کی ہانڈی بے حد مقبول ہوئی تھی لیکن اب برف کا باربی کیو بے حد مقبول ہورہا ہے۔

چین میں آئس کیوبز کو مختلف چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ پکانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر رہی ہیں ۔

اس سے قبل چین کے تلے ہوئے پتھر مشہور ہوئے تھے لیکن اب بار بی کیو آئس کیوبز سے چینی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ چینی صوبے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر برف کو گِرل پر پکانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں گرل پر چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ آئس کیوبز کو پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

1 comment

Leave a reply