پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

1
155

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ایشین گیمز میں پاک بھارت ویمنز ٹیموں نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ۔

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں روایتی حریف اپنے اپنے کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں جب کہ 2 کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے، کواٹر فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا ، کوارٹر فائنل کے نتائج کے بعد فائنل فور لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔

سیمی فائنل مقابلے کل ہوں گے ، آج بنگلہ دیش کی فتح کی صورت میں بھارت اور بنگلہ دیش کا سیمی فائنل ہو گا جب کہ پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

1 comment

Leave a reply