پاک بھارت میچ : تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

0
72

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ نے لائیو سٹریمنگ کے ذریعے حاضری کے تمام سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی لائیو سٹریمنگ ساڑھے تین کروڑ تک پہنچ گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو 28 لاکھ افراد نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا تھا۔

اس سے قبل 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے 3.2 کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈزنی + ہاٹ اسٹار انڈیا کے پاس تھے، جس نے یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جب کہ متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ایڈمنز کی جانب سے کرکٹ شائقین کی جانب سے لائیو میچ دیکھا گیا۔ انکی تعداد تاحال معلوم نہیں۔

Leave a reply