پاک بھارت مشترکہ فلم کب ریلیزہوگی؟

1
150

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم “اینی ہاؤ ، مٹی پاؤ” 6 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

لاہور میں فلم کے حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اکرم اداس، افتخار ٹھاکر ، وکی کوڈو، قیصر پیا، اظہر بٹ، روبی انعم ، شیخ عابد رشید اور شاہد خان نے شرکت کی۔

اداکار اکرم اداس نے اس موقع پر کہا کہ یہ سب کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے فنکار ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ بین الاقوامی سطح کی نہیں ہوتیں اور ہمارے آرٹسٹوں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے اپنا ایک معیار بنایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ خود بے لوث ہو جاؤ تو آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا،اس فلم میں پاکستان سے وکی کوڈو اور اکرم اداس نے کام کیا ہے، ہم سب یہاں ان کی تحسین کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

وکی کوڈو کا کہنا تھا کہ فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” میں کام کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے اور وہ بہت خوش ہیں کہ اکرم اداس نے ان کو فلم میں چانس دیا ہے۔

آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید کا کہنا تھا کہ وہ 12 برسوں سے فلموں کی ڈسٹریبیوشن کررہے ہیں اور اس دوران 4 سو فلمیں ریلیز کرچکے ہیں، ان کو امید ہے کہ “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” بھی کامیاب ہوگی۔

1 comment

  1. dobry sklep 22 March, 2024 at 00:40 Reply

    Wow, superb weblog format! How lengthy have you been running
    a blog for? you made running a blog look easy.
    The whole look of your website is wonderful, let alone the content material!
    You can see similar here e-commerce

Leave a reply