پاک بحریہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار کیوں ہوا ؟

0
35

کوئٹہ: ( ہاٹ لائن نیوز) صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا، جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران سمیت 3 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

Leave a reply