پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2021 کا کراچی میں انعقاد 88

پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2021 کا کراچی میں انعقاد

پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2021 کا کراچی میں انعقاد ہوا ہے۔ جبکہ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، سیفٹی ریویو کا انعقاد پاک بحریہ میں سیفٹی سے متعلق آگاہی اور سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے کیا جاتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نیول چیف نے پاک بحریہ میں اپنائے گئے سیفٹی کے اصولوں پر اطمینان کا اظہار کیا، اور سیفٹی ریویو سے قبل سیفٹی سیمینار میں پاک بحریہ کی آپریشنز کے حوالے سےمقالہ جات اور سفارشات پیش کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیفٹی ریویو کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والے یونٹس میں سیفٹی ٹرافیز تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں