ہاٹ لائن نیوز : پاک افغان خرلاچی بارڈر 9 روز بعد ہر قسم کی تجارت کے لیے کھول دیا گیا، بارڈر پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔
سرحدی حکام کیمطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر کو 9 روز بعد آج صبح ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جس کے بعد سرحد پر ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت شروع ہوگئی۔
پاک افغان خرلاچی بارڈر پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے جبکہ بارڈر پر پھنسی گاڑیاں بھی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔