پاک آرمی چیف 500 بااثرشخصیات میں شامل

0
152

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا نام دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ‘دی مسلم 500’ میگزین میں سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی اپنی تازہ ترین درجہ بندی شیئر کی ہے اور اس باوقار فہرست میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت، کئی سیاستدان اور بااثر افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین ایڈیشن میں شامل پاکستانی شخصیات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف، اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل، تقی عثمانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی شامل ہیں۔

فورم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو سب سے بااثر شخص قرار دیا ہے۔

Leave a reply