68

پاکستان کی کابل میں گردوارے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گردوارے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں عبادت گاہوں پر حالیہ حملوں کے سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی یہ کاررائیاں نفرت انگیز ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے۔گزشتہ روز دہشت گردوں نے قندوز میں امام صاحب مسجد کو نشانہ بنایا،جس میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں سراسر نفرت انگیز ہیں۔پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے،ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے اور اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے افغان حکام کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں