31

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کا محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری کو احسن انداز میں کرنے کیلئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی، چیف سیکرٹری پنجاب کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، کمیٹی کے فوکل پرسن سیکرٹری بلدیات کو مقرر کیا گیا ، پاک فوج، پی اینڈ ڈی، بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، متعلقہ کمشنر کمیٹی کا حصہ ہونگے،کمیٹی میں صوبائی مردم شماری کمشنر، سیکرٹری تعلیم، صوبائی سطح کے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
محکمہ بلدیات نے کمپنی کے ٹی او آرز ڈیفائن کر دیئے ہیں، مردم شماری کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے، صوبے میں آبادی اور گھروں کے مردم شماری آپریشن کو مؤثر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں