پاکستان کی پہلی میراتھن کا آغاز

0
33

ہاٹ لائن نیوز : ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے منظور شدہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی طرز کی میراتھن کراچی میں شروع ہوگئی ہے جس میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعدادنےشرکت کی۔

میراتھن کے آغاز سے قبل کھلاڑی نشان پاکستان پر سی ویو پہنچ گئے، شائقین کی بڑی تعداد نے جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے سی ویو کا رخ کیا جہاں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد بشمول بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین نے ایونٹ کی چار کیٹیگریز میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اور اس کے قوانین کے تحت کراچی میراتھن میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2 کلومیٹر ہو گا، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل ہو گی۔

اس کے علاوہ شہری ریلے ریس اور 5 کلومیٹر کی تفریحی ریس میں بھی دوڑیں گے۔

Leave a reply