ہاٹ لائن نیوز : پانچ ارب ڈالر تک کے مالیاتی خلا کو پر کرنے میں پاکستان کی اہم کامیابی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق دوست ملک ایک سال کے لیے قرضہ رول اوور کریں گے، آئی ایم ایف کو تینوں ممالک کی یقین دہانیوں سے بھی آگاہ کردیا گیا۔
پاکستان آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری کا منتظر ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو دوست ممالک سے یقین دہانیاں کرانے کا کہا تھا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کے لیے 37 ماہ کے لیے سات ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔